پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے دوران، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغان عبوری وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند زاد اور وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق، اس ملاقات میں سکیورٹی، تجارت، اور ٹرانزٹ تعاون پر بات چیت کی گئی، اور عوامی تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی وفد کے ساتھ افغان حکام سے تفصیلی مذاکرات کیے، جس میں اقتصادی اور تجارتی شعبے میں موجود مواقع پر بات چیت کی گئی۔
اسحاق ڈار نے کابل روانگی سے پہلے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اور سکیورٹی مسائل پر بات چیت بھی بہت اہم ہے۔