آڈیو لیکس کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے لیے عدالت سے ریلیف حاصل نہ ہو سکا۔
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ان کے خلاف جاری وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
عدالت میں کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج رانا مجاہد رحیم کی غیر موجودگی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی، اور علی امین گنڈاپور پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی بھی مؤخر ہو گئی۔
کیس کی آئندہ سماعت 6 مئی کو ہوگی۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے، اور وہ دیگر شریک ملزمان کے ہمراہ عدالتی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔