شمالی وزیرستان میں گزشتہ شب ایک افسوسناک واقعے میں سابق صوبائی وزیر اور موجودہ رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر کے حجرے کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا اور آگ لگا دی۔ واقعہ پی کے 103 سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی پارلیمینٹیرین کے رہنما کے ذاتی حجرے میں پیش آیا۔
پولیس کے مطابق آگ کے باعث حجرے کے کمروں کو جزوی نقصان پہنچا اور اندر موجود سامان جل گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور حملہ آوروں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔