100

خیبرپختونخوا میں کابل و دیگر دریاؤں میں شدید سیلاب کا امکان

خیبرپختونخوا میں دریائے کابل اور دیگر دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھنے کا خدشہ ہے، جس کی وجہ سے شدید سیلاب آنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، مغربی ہواؤں کی وجہ سے آج رات خیبرپختونخوا میں بارش کا ایک نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جو فلیش فلڈز کا باعث بن سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا ہے اور نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریسکیو ٹیموں کو ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ممکنہ خطرات سے بچنے کے لیے اقدامات کریں۔