نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار جلد افغانستان کا ایک روزہ اہم دورہ کریں گے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق یہ دورہ اس وقت کیا جا رہا ہے جب دونوں ملکوں کے درمیان مختلف سطح پر چیلنجز اور روابط کے فروغ کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔
اسحاق ڈار افغان وزیر خارجہ سے ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی، تجارت، مہاجرین اور خطے میں امن کے معاملات پر گفتگو کریں گے۔ یہ ان کا وزارت سنبھالنے کے بعد کابل کا پہلا باضابطہ دورہ ہو گا۔