پاکستان کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی چین کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں، جہاں وہ بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ان کے ساتھ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید بھی شریک ہوں گے۔ اس کانفرنس کا مقصد مختلف ممالک کے عدالتی نظاموں میں بہتر روابط اور قانونی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔
اس دوران جسٹس منصور علی شاہ 21 اپریل کو قائم مقام چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے، جب کہ وفد کی وطن واپسی آئندہ اتوار کو متوقع ہے۔