9

حکومت کا موقف: تمام درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا عدالت میں جمع

وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں ججز سنیارٹی کیس کے حوالے سے اپنا جواب جمع کراتے ہوئے تمام درخواستوں کو مسترد کرنے کی درخواست کی ہے۔

حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ججز کے تبادلے آئین کے مطابق کیے گئے ہیں اور انہیں نئی تعیناتی نہیں سمجھا جا سکتا۔

جواب میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ عدالتی نظام میں شفافیت کو بڑھانے کے لیے ججز کے تبادلے ضروری ہیں، جبکہ جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کر کے تین آسامیاں خالی چھوڑ دی ہیں۔