4

دہشتگردوں کی 10 نسلیں بھی پاکستان اور بلوچستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں: آرمی چیف

اسلام آباد میں ہونے والے پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایسا ولولہ انگیز خطاب کیا جس نے حاضرین کے دلوں میں پاکستان سے محبت کو مزید گہرا کر دیا۔

انہوں نے واضح پیغام دیا کہ "دہشتگردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان یا پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں!"۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی غیور عوام جب تک افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، کوئی دشمن ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

بیرون ملک پاکستانیوں کو انہوں نے برین گین کا نام دیتے ہوئے کہا کہ "آپ صرف سفیر نہیں، پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو دنیا پر چمکتی ہے"۔ انہوں نے حاضرین سے کہا کہ پاکستان آپ کی میراث ہے، ایک نظریہ ہے، ایک تہذیب ہے – جس پر آپ کو فخر ہونا چاہیے۔

جنرل عاصم منیر نے دشمنوں کو واضح پیغام دیا کہ بلوچستان پاکستان کا ماتھے کا جھومر ہے، اور ہم کبھی بھی مشکلات کے سامنے نہ جھکے ہیں نہ جھکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ "پاکستان کب ترقی کرے گا، یہ سوال نہیں — سوال یہ ہے کہ کتنی تیزی سے ترقی کرے گا!"

انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے، اور ان کی قربانی کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

خطاب کے اختتام پر تمام شرکا نے آرمی چیف کے ساتھ مل کر بلند آواز میں نعرہ لگایا:
"پاکستان ہمیشہ زندہ باد!"