اسلام آباد: بیورو آف امیگریشن نے اس سال کے ابتدائی تین مہینوں میں بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بارے میں اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ایک لاکھ 72 ہزار 144 افراد نے ملازمت کے مقصد سے بیرون ملک سفر کیا، جن میں سب سے زیادہ 99 ہزار 139 مزدور شامل ہیں۔
مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ 1,859 مستری، 38,274 ڈرائیورز، 1,689 باورچی، 849 ڈاکٹرز، 1,479 انجینئرز، 390 نرسز، 3,474 ٹیکنیشنز، 1,058 ویلڈرز، 2,130 الیکٹریشنز اور 436 ٹیچرز نے بھی بیرون ملک ملازمت اختیار کی۔