147

جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: پاکستان کے جوڈیشل کمیشن نے ایک اہم اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دے دی۔ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے پانچ سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا گیا تھا، جن میں جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس صداقت حسین شامل تھے۔

اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس صداقت حسین کے ناموں پر غور کیا گیا اور جسٹس علی باقر نجفی کے نام کی اکثریتی رائے سے منظوری دی گئی۔ اجلاس میں جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس (ر) شاکر اللہ جان کو جوڈیشل کمیشن کے ممبر تعینات کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔