ریاض: سعودی عرب نے پاکستان کے لیے حج کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے مزید 10 ہزار افراد کو حج کی اجازت دے دی ہے۔
وزارت اطلاعات کے مطابق، پاکستان نے خاص طور پر ان شہریوں کے لیے درخواست کی تھی جو رجسٹریشن مکمل نہیں کر سکے تھے، اور سعودی حکام نے اس درخواست کو قبول کر لیا۔
اس اقدام کے نتیجے میں مزید 10 ہزار پاکستانی عازمین حج کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔