170

ابھی بات کرنے کا موسم نہیں، وقت آنے پر بولیں گے: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے عدالتی پیشی کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ تیسری بار عدالت آئے ہیں لیکن ان کے کیس کی سماعت اب تک نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا، "یہ بات میری سمجھ سے باہر ہے، ہر بار آتا ہوں اور کیس لگتا ہی نہیں۔"

شیخ رشید نے موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "ہر طرف اندھیرا ہی اندھیرا ہے، دعا کریں روشنی ہو جائے۔" ان کا کہنا تھا کہ "ابھی بات کرنے کا موسم نہیں، وقت آئے گا تو سب کچھ کہا جائے گا۔"