16

مفتی تقی عثمانی کا اسرائیل اور حامیوں کے بائیکاٹ پر زور

اسلام آباد: قومی فلسطین کانفرنس کے دوران مفتی تقی عثمانی نے اسرائیل اور اس کے حامیوں کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔ کانفرنس میں موجود علما اور مقررین نے فلسطین میں جاری ظلم و ستم کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

شرکا نے کہا کہ غزہ میں لاکھوں فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، اور اسرائیلی مظالم کے خلاف عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

مفتی تقی عثمانی نے اسلامی ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنی حکمت عملی کو واضح کریں اور جہاد کو فرض قرار دیں۔ کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کے لیے عالمی اور قانونی سطح پر اقدامات کیے جائیں اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کیے جائیں۔