147

پاکستان کا امریکی ٹیرف کے ترقی پذیر ممالک پر اثرات پر اظہار تشویش

پاکستان نے امریکا کی جانب سے ٹیرف میں تیز رفتار تبدیلیوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے، اور وزیراعظم نے اس معاملے کے حل کے لیے ایک اسٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی ٹیرف ترقی پذیر ممالک پر منفی اثر ڈال رہے ہیں، اور ان مسائل کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نائب وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیاروں کے استعمال پر گفتگو کی، جو ہماری سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں استعمال ہو رہے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ بگرام میں امریکی اڈے کے قیام کی خبریں محض سوشل میڈیا کی افواہیں ہیں اور یہ امریکا اور افغانستان کا اندرونی معاملہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ خارجہ پالیسی وفاقی حکومت کا موضوع ہے، اور صوبائی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات کے ٹی او آرز کا جائزہ لیا جائے گا۔