کراچی: شہر کی مصروف سڑکوں پر ہیوی گاڑیوں کا بے قابو ہونا معمول بنتا جا رہا ہے۔ کورنگی ویٹا چورنگی پر ایک اور موٹرسائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا جب اسے ایک تیز رفتار ٹریلر نے ٹکر ماردی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ جاں بحق نوجوان کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ مقامی افراد نے حادثے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ہیوی ٹریفک پر فوری پابندیاں لگائی جائیں۔
رواں سال کے محض 99 دنوں میں کراچی میں 78 افراد ہیوی گاڑیوں کی ٹکروں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک 256 افراد مختلف ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں، جو ایک لمحہ فکریہ ہے۔