اسلام آباد: پاکستان نے امریکا کے ساتھ نئے ٹیرف اور تجارت کے معاملے پر اہم قدم اٹھاتے ہوئے ایک اعلیٰ سطحی وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اہم وزراء بھی موجود تھے۔ اجلاس میں امریکی وفد سے ملاقات کے بعد تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق یہ وفد امریکا سے نئے ٹیرف اور تجارتی تعاون پر بات کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا سے اپنے معاشی تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وفد میں کاروباری افراد اور برآمد کنندگان کو شامل کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم نے وفد کو کہا کہ وہ امریکا میں ہونے والی بات چیت کے بعد مکمل حکمت عملی طے کرے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت مزید بہتر ہو سکے۔