147

پاکستانی طلباء کے لیے امریکی "گلوبل یوگرڈ" اسکالرشپ پروگرام بند

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستانی طلباء کے لیے چلایا جانے والا معروف "گلوبل یوگرڈ" پروگرام ختم کر دیا ہے، جس سے ہزاروں طلباء کی امیدوں کو شدید دھچکا لگا ہے۔ یہ پروگرام 15 سال سے جاری تھا اور ہر سال منتخب پاکستانی طلباء کو امریکا کی مختلف جامعات میں تعلیم، تربیت اور ثقافتی تبادلے کے مواقع فراہم کرتا تھا۔

یو ایس ای ایف پی نے اعلان میں طلباء کی مایوسی کو تسلیم کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی طلباء کو دیگر عالمی مواقع تلاش کرنے کی تلقین بھی کی گئی۔