185

پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے، مال بھی آزادی بھی، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا نے ایک بار پھر پی ٹی آئی کی اندرونی سیاست پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی میں سب کو مال، آزادی اور سیاست مل رہی ہے، لیکن بانی پی ٹی آئی کو کچھ نہیں ملا، وہ اکیلے رہ گئے ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے الزام عائد کیا کہ بیرون ملک فنڈنگ رک چکی ہے کیونکہ سپورٹرز کو اب معلوم ہوچکا ہے کہ فنڈنگ کے نام پر سب نے اپنی دکانیں کھول رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں دھڑے بندی عروج پر ہے اور بانی کے خلاف سازشیں اپنی ہی جماعت سے ہو رہی ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ حماد اظہر نے کسی سمجھوتے کے تحت استعفیٰ دیا تھا اور وہ جلد دوبارہ منظر پر آئیں گے۔