100

حج سیزن کے تحت سعودی عرب کی 14 ممالک پر ویزہ پابندی

سعودی عرب نے حج سیزن کے دوران پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزہ پابندی عائد کر دی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، یہ پابندی عمرہ، بزنس، اور فیملی ویزوں پر لگائی گئی ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ جون کے وسط تک ختم ہو جائے گی۔

عمرہ ویزہ رکھنے والے افراد کو 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی ہے۔

ان ممالک کی فہرست میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، اور یمن شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی کے باوجود سعودی عرب میں قیام کرنے والوں کو 5 سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔