6

سٹاک مارکیٹ میں اضافہ، حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد

پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں ایک دن میں 1800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کو صارفین اور کاروباری برادری کے لیے ایک خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے، وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ کاروباری ماحول اور معیشت کی بحالی حکومت کی مؤثر پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، جہاں 100 انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار 754 تک پہنچ گیا۔