265

بلاک شناختی کارڈ کے درخواست گزاروں کو نوٹسز جاری


پشاور۔نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی نے خیبر پختونخوا اورفاٹا کے 14ہزار بلاک شناختی کارڈ کے درخواست گزاروں کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں نادرا کی طرف سے جاری کمپیوٹر ائزڈ شناختی کارڈ میں سے 65ہزار سے زائد شناختی کارڈکو مشکوک یا جعلی قرار دیئے جانے کے انکشاف پر ان شناختی کارڈز کو نادرا ڈیٹا بیس نے عارضی طور پرروک دیاہے تمام درخواست گزاروں کے کوائف کی تصدیق کی جائیگی ۔

نادرا کی طرف سے پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جعلی یا مشکوک شناختی کارڈ میں سے خیبر پختونخوا میں 10ہزار 884، قبائلی علاقہ جات میں 3ہزار 834، پنجاب میں 20ہزار 865، سندھ میں 15ہزار 579، بلوچستان میں 11ہزار 895، اسلام آباد میں 1ہزار 87، آزاد کشمیر میں 832، گلگت بلتستان میں 63جعلی یا مشکوک شناختی کارڈ جاری ہو ئے ہیں ان شناختی کاروڈوں کو بلاک کرکے نادرا کے سیکشن اٹھارہ کے تحت درخواست گزارکونوٹسز جاری کردیئے ہیں ۔