حویلی لکھا میں ون ویلنگ کے دوران خوفناک حادثہ پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل بے قابو ہو کر بس کے نیچے جا گھسی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حویلی نولکھا کے نوجوان ابو سفیان اور اس کا ساتھی ون ویلنگ کر رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل کا توازن بگڑ گیا اور وہ بس کے نیچے جا پہنچے۔ حادثے میں ابو سفیان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یہ حادثہ ایک بار پھر ون ویلنگ کے خطرناک نتائج کی نشاندہی کرتا ہے۔ مقامی شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں پر ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے سخت قانون سازی کی جائے تاکہ نوجوانوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔