158

صدر مملکت آصف زرداری کووڈ میں مبتلا، ڈاکٹروں کا مکمل آئسولیشن کا حکم

صدر مملکت آصف علی زرداری کی طبیعت سنبھلنے لگی، بخار اور انفیکشن میں کمی آرہی ہے، جبکہ ڈاکٹروں نے انہیں کچھ دن مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق صدر مملکت کی حالت میں مسلسل بہتری آرہی ہے، اور ان کی طبی نگرانی جاری ہے۔ آج بھی ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا اور چند مزید ٹیسٹ کیے، جن کی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر زرداری جیسے ہی مکمل صحت یاب ہوں گے، وہ دوبارہ اپنی ذمہ داریاں نبھانا شروع کر دیں گے۔

دوسری جانب، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے بتایا کہ ٹیسٹوں سے تصدیق ہو چکی ہے کہ صدر مملکت کو کورونا وائرس لاحق ہے، اور انہیں آئیسولیشن میں رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تاہم، ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے اور ماہرین کی ٹیم ان کا مکمل خیال رکھ رہی ہے۔