222

سوئی سدرن نے عید الفطر پر گیس کا شیڈول جاری کردیا

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے عید الفطر کے لیے گیس کی بلاتعطل فراہمی کا اعلان کر دیا۔

ترجمان کے مطابق چاند رات سمیت عید کے تینوں دن رات 12 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، تاکہ صارفین کسی مشکل کا شکار نہ ہوں۔

کمپنی نے کہا ہے کہ تمام والوز کو فل پریشر کے ساتھ آن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ گیس کی کمی نہ ہو۔

یہ اقدام صارفین کی سہولت کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ وہ عید کی خوشیوں کو بغیر کسی پریشانی کے منا سکیں۔