محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران اسکولوں کے سربراہان، اساتذہ اور منسٹریل اسٹاف کی حاضری ضروری ہوگی۔ تعطیلات کے دوران تدریسی عمل تو معطل رہے گا، تاہم اس دوران نئے تعلیمی سال کے داخلے اور نصابی کتابوں کی تقسیم کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق، حکومت نے ہدایت دی ہے کہ اسکولوں میں طلبہ کے داخلے کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے اور اس دوران والدین اور طلبہ کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات تعلیمی سال کے آغاز کو بہتر بنانے اور اسکولوں میں تدریسی عمل کو مؤثر انداز میں شروع کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔