ماہرین فلکیات کے مطابق، 2025 کا پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، جو کئی ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔ یورپ، ایشیا، شمالی و جنوبی امریکا اور بحر اوقیانوس کے کچھ حصے اس فلکیاتی نظارے کا مشاہدہ کرسکیں گے، تاہم پاکستان اور بھارت میں یہ نظر نہیں آئے گا۔
سورج گرہن تب ہوتا ہے جب چاند سورج اور زمین کے درمیان آکر سورج کی روشنی کو جزوی یا مکمل طور پر روک لیتا ہے۔ اس کی چار اقسام ہیں: مکمل، جزوی، رِنگ آف فائر اور ہائبرڈ۔
مکمل سورج گرہن میں چاند پورے سورج کو چھپا لیتا ہے، جبکہ جزوی گرہن میں سورج کا صرف ایک حصہ چاند کی اوٹ میں آتا ہے۔
رِنگ آف فائر گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند زمین سے زیادہ فاصلے پر ہو، جس کی وجہ سے وہ سورج کو مکمل طور پر نہیں ڈھانپ سکتا، اور سورج کے گرد ایک روشن دائرہ نظر آتا ہے۔
ہائبرڈ سورج گرہن وہ گرہن ہوتا ہے جو زمین کے کچھ حصوں پر مکمل اور کچھ حصوں پر جزوی طور پر نظر آتا ہے، اور یہ چاند اور زمین کے درمیان فاصلے میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتا ہے۔
رواں سال کا دوسرا سورج گرہن 21 ستمبر کو متوقع ہے۔