حیدرآباد کے کنگز پیلس میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن کی جانب سے دی گئی افطار پارٹی کے دوران اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس سے تقریب میں موجود مہمانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 29 مارچ بروز ہفتہ پیش آیا، جہاں افطار کے دوران دو افراد کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جو بعد میں جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔ اسی دوران ایک شخص نے اچانک دو راؤنڈ فائر کیے، جس سے تقریب میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ خوفزدہ ہو کر اِدھر اُدھر بھاگنے لگے۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے فائرنگ میں استعمال ہونے والا لائسنس یافتہ پستول بھی قبضے میں لے لیا۔