123

ایلون مسک نے ایکس کو 33 ارب ڈالر میں اپنی ملکیت میں منتقل کر دیا

ایلون مسک نے اپنی کمپنی ایکس اے آئی کو 33 ارب ڈالر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس فروخت کر دیا، جس کے نتیجے میں ایکس اے آئی کی مالیت 80 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ سابق ٹویٹر، جسے ایلون مسک نے 2022 میں 44 ارب ڈالر میں خریدا تھا، اب ایکس کے نام سے جانا جاتا ہے۔

اس دوران، امریکی عدالت نے ایلون مسک کے خلاف دھوکہ دہی کے مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا، جو ٹویٹر کی خریداری سے متعلق بیانات اور شیئرز کی خریداری پر مبنی تھا۔