8

شوکت عزیز صدیقی کا اہم سرکاری عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ

نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) کے چیئرمین، جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی، نے اپنی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج نے عہدہ چھوڑنے کے لیے ایک ماہ کا نوٹس دیا ہے اور یہ نوٹس صدر مملکت کو وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے بھیجا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر وہ اپنی ذمہ داریوں کو جاری نہیں رکھ سکتے۔ وفاقی کابینہ نے 2024 میں ان کی بطور چیئرمین این آئی آر سی تعیناتی کی منظوری دی تھی، جس کی مدت 3 سال تھی۔

این آئی آر سی کا قیام انڈسٹریل ریلیشن آرڈیننس 1969 میں ترمیم کے ذریعے عمل میں آیا تھا، اور اس کا بنیادی مقصد ٹریڈ یونینز اور مزدوروں کے مسائل کو حل کرنا ہے۔