227

نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، عظمیٰ بخاری

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے یوم پاکستان کے موقع پر کہا ہے کہ یہ دن ہمیں بطور قوم اپنی عظمت اور منفرد شناخت کا احساس دلاتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور اب اسی جماعت کی قیادت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے۔ ان کے مطابق، نواز شریف کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت کے طور پر اپنی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کی راہ میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرتے ہوئے، خوشحالی کا سفر جاری رکھنا ہوگا۔ انہوں نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔