14

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی، 16 خارجی ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی کارروائی کے دوران 16 خارجی ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ خارجی پاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کر رہے تھے، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنا دیا۔

ترجمان نے کہا کہ خارجی غلام خان کلے کے راستے پاکستان میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم فورسز کی کارروائی کے باعث انہیں کامیابی نہ مل سکی۔

پاکستان نے ایک بار پھر افغان عبوری حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور دہشتگردوں کو پاکستانی سرزمین پر کارروائیوں سے باز رکھے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گی اور سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گی۔