پشاور: خیبر پختونخوا کے اٹارنی جنرل آفس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس کے تحت ڈپٹی اٹارنی جنرل ون ثنا اللہ خان کو خیبر پختونخوا کا نیا ایڈیشنل اٹارنی جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔
اٹارنی جنرل آف پاکستان کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق مختلف عہدوں پر نئی تعیناتیاں کی گئی ہیں جبکہ بعض افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ثنا اللہ خان کو ایڈیشنل اٹارنی جنرل آف پاکستان خیبر پختونخوا مقرر کیا گیا ہے، جب کہ پیپلز لائرز فورم خیبر پختونخوا کے صدر گوہر رحمان خٹک کو ڈپٹی اٹارنی جنرل ون کی حیثیت سے تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ محمد عاطف نذیر کو ڈپٹی اٹارنی جنرل ٹو، اکبر یوسف کو ڈپٹی اٹارنی جنرل تھری جبکہ بیرسٹر راحت علی خان نحقی سمیت دیگر کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آف پاکستان مقرر کیا گیا ہے۔