اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع کر دی اور پولیس کو انہیں جیل میں شاملِ تفتیش کرنے کی ہدایت کی۔
سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، جہاں بشریٰ بی بی کے وکلاء انصر کیانی اور شمس کیانی پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ بشریٰ بی بی کو تاحال پولیس نے شامل تفتیش نہیں کیا، جس پر عدالت نے آج ہی شامل تفتیش کرنے کی ہدایت دے دی۔
بشریٰ بی بی کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہے۔ علاوہ ازیں، عدالت نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کر لی۔