اسلام آباد: ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے، جبکہ سعودی عرب میں بھی یہی تاریخ متوقع ہے۔
ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کے مطابق چاند کی پیدائش 29 مارچ کو ہوگی، تاہم اس روز سعودی عرب میں چاند نظر آنے کے امکانات نہیں ہیں۔ 30 مارچ کو چاند دنیا بھر میں انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔
پاکستان کے مختلف شہروں میں چاند کی عمر 26 سے 28 گھنٹے کے درمیان ہوگی، جس کے باعث 30 مارچ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے۔