208

عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو طلب

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مراکز میں منعقد ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ بروز پیر کو ہونے کا قوی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 29 مارچ کو 3:58 پر چاند کی پیدائش ہوگی، جبکہ 30 مارچ کو چاند کی عمر 27 گھنٹے ہوگی اور غروب آفتاب کے بعد 70 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا۔ 20 گھنٹے یا اس سے زائد عمر کا چاند آنکھ سے آسانی سے دیکھا جا سکتا ہے، اس لیے 30 مارچ کی شام چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

حکومت نے عید الفطر کے سلسلے میں 31 مارچ سے 2 اپریل تک تعطیلات دینے کا اعلان کر دیا ہے۔