ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
اعلامیے کے مطابق، دفعہ 144 کے تحت کھلونا بندوقوں اور آتشیں پٹاخوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ممکنہ نقصانات سے بچاؤ اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ یہ پابندی فوری طور پر نافذ ہو چکی ہے اور ایک ماہ تک برقرار رہے گی۔