177

انسداد دہشتگردی عدالت کا پی ٹی آئی ایم پی اے کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے قاضی احمد اکبر اور رہنما ایمان طاہر کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

دونوں افراد کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ حضرو اٹک میں 5 مقدمات درج تھے، جبکہ مسلسل عدم پیشی پر انہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔

اٹک پولیس نے رپورٹ میں عدالت کو آگاہ کیا کہ دونوں رہنما گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں، جس پر عدالت نے ان کی جائیداد قرق کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ایک روز قبل پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی ضمانت بھی منسوخ کر دی تھی۔