پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے قومی سلامتی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بداعتمادی کو ختم کیے بغیر مسائل کا حل ممکن نہیں، اور صوبے میں سکیورٹی کے مسائل بدستور موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کو مکمل وسائل فراہم نہ کیے جانے کا معاملہ کئی بار وفاق کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔