58

حکومت پنجاب کا بڑا اقدام، حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی ماؤں کے لیے 23 ہزار روپے امداد کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے حاملہ خواتین اور نومولود بچوں کی ماؤں کے لیے مالی امداد کا فیصلہ کر لیا، آغوش پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو 23 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈیرہ غازی خان، راجن پور، رحیم یار خان، میانوالی سمیت 13 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے، جہاں مستحق خواتین کو باقاعدہ طبی معائنے کے بعد امداد فراہم کی جائے گی۔

اس پروگرام کا مقصد ماں اور بچے کی صحت کو بہتر بنانا اور زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کو یقینی بنانا ہے۔