150

خصوصی افراد کو معاون آلات کی فراہمی پالیسی تیار


اسلام آباد۔پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز،خصوصی افراد کو معاون آلات کی فراہمی سے متعلق 5ممالک کی معاونت سے عالمی ادارہ صحت نے عالمی پالیسی تیار کرلی ہے،پالیسی سے پاکستان کے20لاکھ سے زائد خصوصی افراد مستفید ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق خصوصی افراد کو معاونت آلات فراہم کرنے سے متعلق عالمی پالیسی تیار کرلی گئی ہے،عالمی پالیسی کی تیاری کا سہرا پاکستان کے سر ہے۔

پاکستان کو پالیسی کی تیاری میں5ممالک نے معاونت فراہم کی،پاکستان کے زیر صدارت34 رکنی ایگزیکٹو بورڈ کے23جنوری 2018ء کو ہونے والے اجلاس میں پالیسی کی منظوری دی جائے گی،خصوصی افراد کا معیار زندگی بہتر بنانے سے متعلق سفارشات پالیسی کا حصہ ہیں،پالیسی کا مقصد خصوصی افراد کو معیار زندگی بہتر بنا کر انہیں معاشرے کا فعال شہری بنانا ہے،خصوصی افراد کو معاون آلات فراہم کرنے کی پالیسی کا اطلاق عالمی ادارہ صحت کے تمام رکن ممالک پر ہوگا اور رکن ممالک معاون آلات فراہم کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ مجوزہ پالیسی کے مطابق رکن ممالک معاون آلات بلامعاوضہ فراہم کریں گے۔

خصوصی افراد کو50اقسام کے معاون آلات فراہم کئے جائیں گے،پالیسی سے پاکستان کے20لاکھ سے زائد خصوصی افراد مستفید ہوں گے،اس وقت دنیا میں ایک ارب سے زائد خصوصی افراد کو معاون آلات درکار ہیں۔