48

رمضان میں سوئی گیس کی عدم دستیابی، پشاور کے شہری سراپا احتجاج

پشاور: شہر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی مسلسل بندش نے شہریوں کی زندگی کو مشکل بنا دیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطار کے وقت گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے لوگ شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں مہنگے داموں گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔

ترناب فارم، مسلم سٹی، ریلوے اسٹیشن، غریب آباد، کارپوریشن کالونی، گل بہار اور دیگر کئی علاقوں میں گیس کی بندش نے عوام کی زندگی کو اجیرن کر دیا ہے۔ شہریوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ رمضان کے مہینے میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس مسئلے کو جلد حل کیا جائے۔