پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ چار مختلف کارروائیوں میں بم دھماکوں کے نیٹ ورک کے کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس کے ترجمان کے مطابق، انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر پشاور، کرک، ڈی آئی خان اور ٹانک میں آپریشنز کیے گئے۔ کرک میں ایک خطرناک دہشت گرد کمانڈر کاشف کو ہلاک کیا گیا، جو فورسز پر حملوں اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔
اسی طرح، لکی مروت میں دو دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا اور چوکی عباسہ خٹک پر حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔ ضلع ٹانک میں چوکی نصران پر ہونے والے حملے کو بھی ناکام کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو مار گرایا گیا۔
پولیس کے مطابق، بنوں، کرک اور لکی مروت کے عوام بھی دہشت گردوں کے خلاف پولیس کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں، جس کی وجہ سے دہشت گردوں کا نیٹ ورک مزید کمزور ہو چکا ہے۔