285

نئے سولر پینل صارفین سے بجلی 10 روپے فی یونٹ خریدی جائے گی، ای سی سی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سولر صارفین کے لیے بجلی کی قیمت 10 روپے فی یونٹ مقرر کر دی ہے۔ اس سے پہلے حکومت نیٹ میٹرنگ کے تحت 27 روپے فی یونٹ میں بجلی خرید رہی تھی۔

وزارت خزانہ کے مطابق، یہ نیا ریٹ صرف نئے سولر پینل نصب کرنے والے صارفین پر لاگو ہوگا، جبکہ پہلے سے سولر سسٹم استعمال کرنے والوں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

ای سی سی کے اعلامیے کے مطابق، نئے سولر پینل صارفین کو نیشنل گرڈ سے آف پیک ریٹ پر بجلی فراہم کی جائے گی۔ حکومت نے یہ فیصلہ مارکیٹ کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔