232

جب تک کے پی اور بلوچستان میں دہشتگردی ختم نہیں ہوگی ملک ترقی نہیں کرسکتا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا بیان: بلوچستان اور کے پی میں دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ترقی ممکن نہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ میں امن و امان کے حوالے سے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگا، پاکستان کی ترقی ممکن نہیں۔

انہوں نے جعفر ایکسپریس کے المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم غمزدہ ہے اور ملک اب کسی اور ایسے سانحے کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے بعض عناصر نے طالبان جیسے شدت پسندوں کو رہا کیا اور ملک دشمن بیانیے کو فروغ دیا، جو نہایت افسوسناک ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی کو دیگر صوبوں کے مساوی لائے بغیر ملک کی خوشحالی ممکن نہیں، اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔