65

وزیراعظم کا دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے دانش سکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ دانش یونیورسٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ دانش یونیورسٹی کو دنیا میں نام پیدا کرنے والا ادارہ بنائیں گے، جو نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم نے دنیا کے بہترین سکالرز اور ماہرین کو دانش یونیورسٹی میں مدعو کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی اپلائیڈ سائنسز کی ہوگی، جہاں قوم کے بچے اور بچیوں کو بہترین تعلیم ملے گی۔ پاکستان اور دنیا کے بہترین اساتذہ اور ڈاکٹرز کو یہاں دعوت دی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کا تخمینہ 190 ملین پاؤنڈ ہے، جو سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آئے تھے۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ یہ پیسہ حکومت پاکستان اور عوام کا ہے، اور حکومت اسے عوامی بہبود کے لیے استعمال کر سکتی ہے۔