59

پشاور میں ترقی کا نیا باب: جدید منصوبوں سے روزگار اور سہولیات میں اضافہ

پشاور: حکومت نے تحریک انصاف پشاور کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات پیش کر دیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق، پشاور کی خوبصورتی، تفریح اور ترقی کے لیے 450 ملین روپے خرچ کیے گئے ہیں۔
بی آر ٹی منصوبے میں 70 نئی بسوں کی شمولیت سے 55 ہزار اضافی مسافروں کو سفری سہولت میسر ہو گی۔ اسی طرح، پشاور بس ٹرمینل کی تعمیر سے 2 ملین مسافروں کی گنجائش ہوگی اور 5 ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
زو بزنس سینٹر چمکنی میں 50 نئے کاروباروں سے 2 ہزار نوکریاں فراہم ہوں گی۔ ناصر باغ روڈ پر ماحولیاتی تحفظ اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کام جاری ہے۔ رنگ روڈ کے شمالی سیکشن کی تعمیر بھی جاری ہے، جو ورسک روڈ سے ناصر باغ روڈ تک 8.7 کلومیٹر پر محیط ہے۔
اس کے علاوہ، ناصر باغ روڈ پر 70 ملین روپے سے یو ٹرن پل کی تعمیر اور حیات آباد (فیز 5) میں 144 جدید فلیٹس کا منصوبہ بھی جاری ہے۔