248

آرمی چیف سے پاک فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی ۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے ملاقات کی، آرمی چیف نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) میں ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جی ایچ کیو آمد پر ایئر چیف مارشل کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا، آرمی چیف نے ایئر چیف مجاہد انور خان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی، ایئر چیف نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سربراہ پاک فضائیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔