اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں 16 مارچ تک بارشوں کا امکان ہے۔
9 سے 16 مارچ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارشیں ہوں گی، جبکہ 12 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب اور 14 سے 15 مارچ کے دوران بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں اربن فلڈنگ ہو سکتی ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں برفباری سے اہم شاہراہیں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔