اسلام آباد: مغربی میڈیا کی جانب سے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کا پول کھل گیا۔
بعض عالمی ذرائع ابلاغ نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ گوادر ایئرپورٹ خالی پڑا ہے اور یہاں کوئی پروازیں نہیں ہوتیں، جبکہ اصل اعداد و شمار اس کے برعکس ہیں۔
20 جنوری سے 26 فروری 2025 کے دوران گوادر سے کراچی اور مسقط کے لیے 42 پروازیں روانہ ہوئیں۔ کراچی سے گوادر اور گوادر سے کراچی آنے جانے والے مسافروں کی تعداد 1,035 رہی، جبکہ مسقط کے لیے 7 پروازوں میں 299 مسافر اور واپسی پر 203 مسافر گوادر پہنچے۔
یہ حقائق اس بات کا ثبوت ہیں کہ گوادر ایئرپورٹ مکمل طور پر فعال ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹے دعوے مزید پھیلانے کی کوشش کی، مگر اصل حقائق سامنے آنے کے بعد یہ پروپیگنڈا دم توڑ گیا۔