اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان میں غیر قانونی مقیم افراد اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ 2025 تک ملک چھوڑنے کا حتمی حکم جاری کر دیا ہے، بصورت دیگر یکم اپریل 2025 سے ان کی ملک بدری (Deportation) کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔
حکومتی اقدامات:
غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا پروگرام (IFRP) یکم نومبر 2023 سے نافذ ہے
افغان باشندوں کے امریکا میں داخلے پر ممکنہ پابندی کا خدشہ
رضاکارانہ واپسی کے لیے آخری ڈیڈلائن مقرر
واپس جانے والے افراد کے لیے خوراک اور طبی سہولیات کا انتظام
وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ "پاکستان میں صرف وہی غیر ملکی رہ سکیں گے جو تمام قانونی تقاضے پورے کریں گے، غیر قانونی رہائش کی کوئی گنجائش نہیں۔"